QR CodeQR Code

امریکی ڈسٹرائر پر حملہ آور 4 ڈرون طیاروں کو نشانہ بنایا ہے، سنٹکام

28 Mar 2024 22:35

خطے میں امریکی دہشتگرد کمانڈ سنٹر (CENTCOM) نے اعلان کیا ہیکہ اسنے بحیرہ احمر میں ایک امریکی جنگی کشتی کو نشانہ بنانیوالے 4 یمنی ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے


اسلام ٹائمز۔ خطے میں امریکی دہشتگرد کمانڈ سینٹر (CENTCOM) نے آج صبح اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن سے اڑان بھرنے والے 4 طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں سینٹکام نے دعویٰ کیا کہ ان ڈرون طیاروں نے بحیرہ احمر میں موجود ایک امریکی ڈسٹرائر جنگی کشتی کو نشانے پر لے رکھا تھا۔

ادھر عرب چینل المسیرہ نے بھی خبر دی ہے کہ امریکہ و برطانیہ نے شمال مغربی یمن کے شہر باقم کے القطینات نامى علاقے پر تازہ حملہ کیا ہے تاہم اس حملے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 1125500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125500/امریکی-ڈسٹرائر-پر-حملہ-آور-4-ڈرون-طیاروں-کو-نشانہ-بنایا-ہے-سنٹکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org