QR CodeQR Code

مغربی کنارے میں فائرنگ کیبعد اسرائیل کیجانب سے اردن کی سرحد سیل

28 Mar 2024 22:43

عبرانی میڈیا نے اعلان کیا ہیکہ اریحا میں صیہونی بس پر فائرنگ اور کم از کم 10 غاصب اسرائیلیوں کے زخمی ہو جانے کیبعد اسرائیلی حکام نے اردن کیساتھ مشترکہ شاہ حسین نامی سرحدی گزرگاہ کو بند کر دیا ہے


اسلام ٹائمز۔ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع فلسطینی شہر اریحا (Jericho) میں آج صبح ہونے والی مزاحمتی کارروائی کے بعد غاصب صیہونی رژیم نے اردن کے ساتھ واقع مقبوضہ فلسطین کی مشترکہ سرحد بھی بند کر دی ہے۔

اس حوالے سے عبرانی زبان کے اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ اقدام اس شہر میں صیہونی بس پر فائرنگ کی کارروائی میں ملوث مزاحمتکار کو تلاش کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے جبکہ صیہونی سکیورٹی فورسز کی جانب سے اس کی تلاش جاری ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ حملہ آور مزاحمتکار موٹر سائیکل کے ذریعے جائے وقوعہ پر پہنچا تھا! 

 واضح رہے کہ مغربی کنارے کے شہر اریحا میں آج ایک صیہونی بس پر فائرنگ کی گئی تھی کہ جس کے بارے کم از کم جانی نقصان کے اعلان کی پالیسی پر عمل پیرا غاصب صیہونی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس مزاحمتی کارروائی میں صرف 3 غاصب اسرائیلی زخمی ہوئے اور ان میں سے 1 کی حالت نازک ہے۔

بعد ازاں عبرانی میڈیا نے فاش کیا کہ مذکورہ مزاحمتی آپریشن میں متعدد صیہونیوں کے ہلاک ہونے کے علاوہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 10 سے زائد ہے!


خبر کا کوڈ: 1125508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125508/مغربی-کنارے-میں-فائرنگ-کیبعد-اسرائیل-کیجانب-سے-اردن-کی-سرحد-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org