QR CodeQR Code

محمد شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، سکیورٹی، امن کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا

28 Mar 2024 23:31

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی ترقی میں میری ٹائم سیکٹر کی افادیت کے پیش نظر اس کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعظم نے تربت نیول ایئر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنی جرات مند سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی میں میری ٹائم سیکٹر کی افادیت کے پیش نظر اس کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ شہباز شریف نے تربت نیول ایئر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا، شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم اپنی جرات مند سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر اعتماد کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، وزیراعظم کو علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کی ضروریات پر بریفنگ دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1125528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125528/محمد-شہباز-شریف-کا-نیول-ہیڈ-کوارٹرز-دورہ-سکیورٹی-امن-کیلئے-پاک-بحریہ-کی-کاوشوں-کو-سراہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org