QR CodeQR Code

غزوہ بدر سے ”حق“ کیلئے ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

30 Mar 2024 11:00

لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا کہنا تھا کہ غزوہ بدر نے ہمیشہ کیلئے اسلام کے دوستی اور دشمنی کے معیار کو واضح کر دیا۔ میدان بدر میں صحابہ کرامؓ نے وفا شعاری اور جاں نثاری کی جو تاریخ رقم کی اس کی مثال نہیں ملتی۔ غزوہ بدر کفر و اسلام کا تاریخ ساز معرکہ تھا، غزوہ بدر میں مسلمانوں کی فتح سے کفار کی کمر ٹوٹ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ غزوہ بدر سے حق کیلئے ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے۔ غزوہ بدر نے ہمیشہ کیلئے اسلام کے دوستی اور دشمنی کے معیار کو واضح کر دیا۔ میدان بدر میں صحابہ کرامؓ نے وفا شعاری اور جاں نثاری کی جو تاریخ رقم کی اس کی مثال نہیں ملتی۔ غزوہ بدر کفر و اسلام کا تاریخ ساز معرکہ تھا، غزوہ بدر میں مسلمانوں کی فتح سے کفار کی کمر ٹوٹ گئی، ان کا غرور خاک میں مل گیا اور اسلام کو تقویت ملی۔ انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر نے یہ واضح کر دیا کہ مسلمان کا بھروسہ دنیاوی سازوسامان و ہتھیار پر نہیں بلکہ اللہ پر ہوتا ہے، عددی اکثریت اور مادی وسائل کی کمی کے باوجود اہل ایمان ہر محاذ پر کامیاب اور بامراد ہو سکتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور مین ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزوہ بدرمیں ہمارے لئے یہ سبق بھی ہے کہ مسلمان کا جینا مرنا اللہ کیلئے ہے، اس غزوہ میں ہمارے لئے یہ سبق بھی ہے کہ اللہ کے دین کی خاطر والدین، عزیز واقارب، بہن بھائی جیسے خونی اور قریبی رشتے بھی چھوڑے جا سکتے ہیں۔ اس تاریخی معرکے میں فرزندانِ اسلام کی تعداد کفار کی تعداد سے ایک تہائی تھی، وسائلِ جنگ کے اعتبار سے وہ بظاہر بہت کمزور تھے لیکن پھر صحابہ کرامؓ کی ثابت قدمی، اللہ اور اس کے رسولﷺ پر کامل یقین نے ان کو ایک عظیم فتح نصیب فرمائی۔


خبر کا کوڈ: 1125684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125684/غزوہ-بدر-سے-حق-کیلئے-ڈٹ-جانے-کا-درس-ملتا-ہے-ڈاکٹر-راغب-حسین-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org