QR CodeQR Code

خوش بخت شجاعت کو گورنر سندھ بنایا گیا تو وہ ایم کیو ایم کی تصور نہیں ہونگی، کامران ٹیسوری

9 Apr 2024 20:25

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر سندھ کے لیے نسرین جلیل یا دیگر کے جو نام سامنے آرہے ہیں وہ نام ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نہیں آرہے، ایم کیو ایم یادت کہہ چکی ہے کہ میں ہی ایم کیو ایم کی جانب سے آئندہ بھی گورنر رہوں گا۔


گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کام کرنے کے باوجود مجھے گورنرشپ سے ہٹانے پر سوال ضرور ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے علاوہ فاروق ستار، مصطفیٰ کمال سمیت قیادت کہہ چکی ہے کہ وہ ہی ایم کیو ایم کی جانب سے آئندہ بھی گورنر رہیں گے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا گورنر سندھ کے لیے نسرین جلیل یا دیگر کے جو نام سامنے آرہے ہیں وہ نام ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نہیں آرہے، خوش بخت شجاعت کو گورنر سندھ بنایا گیا تو وہ ایم کیو ایم کی تصور نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں بغیر سرکاری فنڈنگ آئی ٹی یونیورسٹی قائم کی، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر اکاؤنٹس کو سود سے پاک کیا، مسلمان ملازمین کے لئے نماز لازمی کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ دن میں 17 گھنٹے کام کرکے اپنے دروازے لاکھوں عوام کے لئے کھولے گئے، کام کرنے کے باوجود گورنر شپ سے ہٹانے پر سوال ضرور ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1127775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127775/خوش-بخت-شجاعت-کو-گورنر-سندھ-بنایا-گیا-وہ-ایم-کیو-کی-تصور-نہیں-ہونگی-کامران-ٹیسوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org