QR CodeQR Code

ملک بھر میں عیدالفطر آج 10 اپریل کو مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جائے گی

9 Apr 2024 20:34

کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام گلشن جناح (پولو گرانڈ) میں منعقد ہوگا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، غیر ملکی سفرا، سیاسی و سماجی رہنما اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ پولو گرانڈ میں نماز عید ادا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں عید الفطر آج بدھ یکم شوال 10 اپریل کو مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جائے گی، کراچی میں 4200 کے قریب مقامات پر نماز عیدالفطر کے اجتماعات ہوں گے، 13 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار عیدگاہوں مساجد امام بارگاہوں پرسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام گلشن جناح (پولو گرانڈ) میں منعقد ہوگا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، غیر ملکی سفرا، سیاسی و سماجی رہنما اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ پولو گرانڈ میں نماز عید ادا کریں گے۔

علاوہ ازیں شہر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات نشتر پارک، محفل شاہ خراساں، کنزالایمان، سبیل والی مسجد گرومندر، عید گاہ ناظم آباد، نیو میمن مسجد، جناح گراونڈ، آرام باغ مسجد، مسجد خیر العمل، فیضان مدینہ مسجد پرانی سزی منڈی، بہار شریعت مسجد، ٹی گرانڈ فیڈرل بی ایریا، عیدگاہ گراؤنڈ کورنگی، دارالعلوم کراچی، مدنی مسجد دستگیر، سفید مسجد کورنگی، تبلیغی مرکز منگھوپیر سمیت دیگر مختلف علاقوں کی عیدگاہوں اور جامع مساجد میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1127776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127776/ملک-بھر-میں-عیدالفطر-آج-10-اپریل-کو-مذہبی-جوش-جذبے-کیساتھ-منائی-جائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org