QR CodeQR Code

امریکا، برطانیہ، یورپ کی طرف سے سب کچھ کے باوجود بھارت کو ڈھیل اور ناجائز سرپرستی دی جا رہی ہے، لیاقت بلوچ 

9 Apr 2024 22:11

منصورہ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے قائمقام امیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے انسانیت اور نسل کشی کے جنگی جرائم اور بھارت میں اقلیتوں کے خلاف اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور ناجائز قبضہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے اقدامات پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی بڑا ہی المیہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مرکزی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان میں 20 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا کھلم کھلا اعتراف کیا ہے کہ ایسے واقعات پر کینیڈا اور امریکا میں بھی بھارتی اقدامات پر احتجاج ہوا ہے، جبکہ افغانستان، ایران، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال میں بھی بھارت غیرقانونی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ امریکا، برطانیہ، یورپ کی طرف سب کچھ کے باوجود بھارت کو ڈھیل اور ناجائز سرپرستی دی جا رہی ہے۔ اسرائیل کے انسانیت اور نسل کشی کے جنگی جرائم اور بھارت میں اقلیتوں کے خلاف اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور ناجائز قبضہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے اقدامات پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی بڑا ہی المیہ ہے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ اسرائیلی صہیونی ظلم عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے مستقل رکن اگر عالمی امن کے لیے مخلص ہیں تو اسرائیل اور بھارت کے اقدامات کو روکیں اور مظلوم انسانوں کو تباہی سے بچائیں۔ لاکھوں انسانوں کے قتل عام کی ذمہ داری عالمی اداروں کے ممبر ممالک پر بھی ہے۔ پاکستان بھارتی فاشزم اور ممالک میں اس کی دہشت گردی کے چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے مضبوط رائے ہموار کرے۔
 


خبر کا کوڈ: 1127808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127808/امریکا-برطانیہ-یورپ-کی-طرف-سے-سب-کچھ-کے-باوجود-بھارت-کو-ڈھیل-اور-ناجائز-سرپرستی-دی-جا-رہی-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org