QR CodeQR Code

چیئرمین بننے کے بعد پی ٹی آئی کا وفد مجھے ملنے آیا، تمام سیاسی جماعتیں ملکر معاشی حالات کو بدلیں، یوسف رضا گیلانی 

10 Apr 2024 14:47

ملتان میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کو ریلیف دینا چاہیئے، عام شہری کو محسوس ہونا چاہیئے کہ ریلیف مل رہا ہے، ہم نے پہلے بھی ضمنی الیکشن لڑے ہیں، ہم اب بھی ضمنی الیکشن لڑینگے، ملتان کے حلقہ این اے 148 میں قومی اسمبلی کی نشست پر میرا بیٹا الیکشن لڑیگا۔ 


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں کو ضرور یاد رکھا جائے، ملکی سلامتی کے ادارے دشمنوں کے ساتھ نبرد آزما ہیں، ہمارے بہادر بزدل دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں، میں خود بھی جیل میں رہا ہوں، یہ سیاست میں چلتا ہے، نئی حکومت کو ریلیف دینا چاہیئے، عام شہری کو محسوس ہونا چاہیئے کہ ریلیف مل رہا ہے، ہم نے پہلے بھی ضمنی الیکشن لڑے ہیں، ہم اب بھی ضمنی الیکشن لڑیں گے، ملتان کے حلقہ این اے 148 میں قومی اسمبلی کی نشست پر میرا بیٹا الیکشن لڑے گا۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے چیئرمین بننے کے فوری بعد پی ٹی آئی کا ڈیلیگیشن مجھے ملنے آیا، تمام سیاسی جماعتیں ملکر ملکی معاشی حالت کو بدلیں، سیاسی جماعتیں ملکر غریب کو ریلیف دیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح کے لیے پہلے بھی کام کیا ہے اور اب بھی کریں گے، میں خود بھی صحافی ہوں، پی ٹی آئی کے وفد نے پارلیمانی لیڈر اور لیڈر آف اپوزیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1127865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127865/چیئرمین-بننے-کے-بعد-پی-ٹی-آئی-کا-وفد-مجھے-ملنے-آیا-تمام-سیاسی-جماعتیں-ملکر-معاشی-حالات-کو-بدلیں-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org