QR CodeQR Code

اسرائیلی وزیراعظم کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، غزہ کے معاملے میں وہ غلطی کر رہے ہیں، جوبائیڈن

10 Apr 2024 10:33

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے عالمی دباؤ کی کوئی اہمیت نہیں، ہم نے رفح آپریشن کی تاریخ طے کر لی ہے، رفح آپریشن ہوکر رہیگا۔ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ کے معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غلطی کر رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا غزہ کے معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، غزہ کے معاملے میں نیتن یاہو غلطی کر رہے ہیں۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا غزہ میں خوراک اور ادویات کی مکمل رسائی ہونی چاہیئے، امدادی تنظیم کی گاڑیوں پر حملہ اشتعال انگیزی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں سے کہوں گا کہ اسرائیلی صرف جنگ بندی کا مطالبہ کریں، اگلے چھ آٹھ ہفتوں تک تمام خوراک اور ادویات تک مکمل رسائی کی اجازت دیں۔ یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے عالمی دباؤ کی کوئی اہمیت نہیں، ہم نے رفح آپریشن کی تاریخ طے کر لی ہے، رفح آپریشن ہو کر رہے گا۔ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1127868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127868/اسرائیلی-وزیراعظم-کے-طریقہ-کار-سے-متفق-نہیں-ہوں-غزہ-معاملے-میں-وہ-غلطی-کر-رہے-ہیں-جوبائیڈن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org