QR CodeQR Code

عید الفطر کے موقع پر اسرائیل کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھنا ہے، فاروق ستار

10 Apr 2024 17:12

اپنے پیغام میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ عید کے دن ہمیں اپنے فلسطینی بھائیوں بہنوں کو نہ صرف یاد کرنا ہے بلکہ انکے لئے جس طرح بھی ہوسکے مدد کرنی ہے، مسلمان معاشی طور پر مضبوط و مستحکم کرکے اسرائیلی اور صہیونی بربریت کو شکست دے سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستانیوں اور عالمی برادری کو عید الفطر کی مبارک دیتے ہوئے اللہ پاک سے دعا ہے کہ یہ عید پوری دنیا بالخصوص پاکستان میں دیرپا امن وسیع تر یکجہتی اور بنی نوع انسان کی مضبوطی اور استحکام کی نوید بنے، بالخصوص پاکستان اور پاکستانی قوم سیاسی و معاشی بحران سے جلد نبردآزما ہوکر ترقی اور خوشحالی کی طرف رواں دواں ہو۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ عید کے دن ہمیں اپنے فلسطینی بھائیوں بہنوں کو نہ صرف یاد کرنا ہے بلکہ انکے لئے جس طرح بھی ہوسکے مدد کرنی ہے، مسلمان اتحاد بین المسلمین کو یقینی بناکر اور خود کو معاشی طور پر مضبوط و مستحکم کرکے اسرائیلی اور صہیونی بربریت کو شکست دے سکتے ہیں، ہمیں عید الفطر کے موقع پر اور بعد ازاں بھی اسرائیل کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1127876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127876/عید-الفطر-کے-موقع-پر-اسرائیل-کی-تمام-مصنوعات-کا-بائیکاٹ-جاری-رکھنا-ہے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org