QR CodeQR Code

عراقی مزاحمت کیجانب سے حیفا کی صیہونی بندرگاہ پر حملے کا اعلان

10 Apr 2024 22:49

عراقی مزاحمت نے اعلان کیا ہیکہ اسنے اپنے 2 ڈرون طیاروں کیمدد سے مقبوضہ فلسطین میں حیفا کے مقام پر واقع تیل کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے


اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی محاذ اج صبح مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی رژیم کے اہم ٹھکانوں پر اپنے ہوائی حملے کا اعلان کیا ہے۔

عراقی مزاحمت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے اپنے 2 ڈرون طیاروں کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں حیفا کے مقام پر واقع تیل کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان میں قابض صیہونی رژیم کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیوں کے جاری رکھے جانے پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی کے عوام کی حمایت میں اور غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں ہونے والی ان کی نسل کشی کے خلاف انجام پایا ہے۔

قبل ازیں عراقی مزاحمت نے گذشتہ صبح بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے 5 اہم اہداف کو مناسب ہتھیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔



خبر کا کوڈ: 1127914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127914/عراقی-مزاحمت-کیجانب-سے-حیفا-کی-صیہونی-بندرگاہ-پر-حملے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org