QR CodeQR Code

غزہ کی پٹی کے شمال میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ

11 Apr 2024 22:44

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (UNICEF) نے اطلاع دی ہے کہ اس تنظیم کی ایک گاڑی پر غزہ میں داخل ہونے سے قبل حملہ کیا گیا ہے جس پر یونیسیف کے حکام نے اس مسئلے کی اطلاع تل ابیب کو دی ہے


اسلام ٹائمز۔ غزہ کے شمال میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (UNICEF) کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی شمالی سرحدوں کے قریب اس تنظیم کی ایک گاڑی کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یونیسیف نے لکھا کہ اس کی گاڑی محصور غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں داخل ہونے کا انتظار کر رہی تھی کہ جہاں اسے نشانہ بنایا گیا۔

اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ یونیسیف کے حکام نے اسرائیلی فریق سے رابطہ کیا اور اسے اس مسئلے کی اطلاع دی ہے تاہم اس پیغام میں مسافروں کی جسمانی حالت اور گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی مقدار کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

اپنے پیغام کے آخر میں یونیسیف کا لکھنا ہے کہ بدقسمتی سے، انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو جان بچانے والی امداد کی فراہم کے سلسلے میں بھی خطرات لاحق ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1128029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128029/غزہ-کی-پٹی-کے-شمال-میں-اقوام-متحدہ-گاڑی-پر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org