برطانیہ آنے والوں کی تعداد محدود کرنے کیلئے نئے قواعد لاگو
12 Apr 2024 04:55
اسکلڈ ورکرز کے برطانوی ویزا کیلئے تنخواہ کی حد 26 ہزار 200 سے بڑھا کر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کی گئی ہے تاہم کم از کم تنخواہ کی حد ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر اور ٹیچرز وغیرہ پر لاگو نہیں ہوگی۔
اسلام ٹائمز۔ برطانوی حکومت نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کیلئے نئے قواعد لاگو کردیے ہیں۔ نئے قواعد کے تحت ہنر مند اور فیملی ویزا پر برطانیہ آنے والوں کیلئے کم از کم تنخواہ کی شرط میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسکلڈ ورکرز کے برطانوی ویزا کیلئے تنخواہ کی حد 26 ہزار 200 سے بڑھا کر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کی گئی ہے تاہم کم از کم تنخواہ کی حد ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر اور ٹیچرز وغیرہ پر لاگو نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ: 1128071