آئی ایس او کراچی کے تحت عید الفطر "یہ عید فلسطین کے نام" سے منائی گئی
12 Apr 2024 18:04
فلسطینی مظلومین سے اظہار ہمدردی کیلئے #FlyThePalestineFlagOnThisEid مہم چلائی گئی، جس کے تحت عوام نے نماز عید میں فلسطینی پرچم کے ساتھ شرکت کی۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے عید سعید الفطر کو "یہ عید فلسطینیوں کے نام" سے منایا گیا، اس موقع پر فلسطینی مظلومین سے اظہار ہمدردی کیلئے #FlyThePalestineFlagOnThisEid مہم چلائی گئی، جس کے تحت عوام نے نماز عید میں فلسطینی پرچم کے ساتھ شرکت کی اور سوشل میڈیا مہم بھی چلائی گئی۔
خبر کا کوڈ: 1128131