QR CodeQR Code

ماسکو، ایرانی سفیر کی پیوٹن کے معاون کیساتھ ملاقات

12 Apr 2024 22:53

مقامی میڈیا کیمطابق روسی صدر کے معاون کیساتھ ملاقات میں ایرانی سفیر نے شمال-جنوب ریلوے کوریڈور سمیت باہمی تعلقات کے ایجنڈے میں شامل وسیع منصوبوں پر بات چیت کی ہے


اسلام ٹائمز۔ ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کاظم جلالی نے گذشتہ روز ڈپٹی صدر روسی فیڈریشن ایگور لیوٹین کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں کہ جو روسی صدارتی محل میں منعقد ہوئی، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے ایجنڈے کے وسیع منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں زیربحث آنے والے موضوعات میں نارتھ-ساؤتھ انٹرنیشنل کوریڈور کے فریمورک میں نارتھ-ساؤتھ ریلوے کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل تھا۔


خبر کا کوڈ: 1128155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128155/ماسکو-ایرانی-سفیر-کی-پیوٹن-کے-معاون-کیساتھ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org