QR CodeQR Code

بہاول نگر واقعہ پر جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے، پنجاب حکومت

12 Apr 2024 23:32

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق بہاول نگر واقعہ افسوس ناک ہے، جس کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ اور سیکیورٹی اداروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس اور سیکورٹی اداروں کے درمیان تصادم کے حوالے سے حکومت پنجاب نے بہاول نگر واقعے کی تحقیقات کےلیے جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق بہاول نگر واقعہ افسوس ناک ہے، جس کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ اور سیکیورٹی اداروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق مفاد پرستوں کو ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1128161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128161/بہاول-نگر-واقعہ-پر-جوائنٹ-انکوائری-ٹیم-تشکیل-دی-گئی-ہے-پنجاب-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org