QR CodeQR Code

حافظ نعیم الرحمان کا اسماعیل ہنیہ سے رابطہ، اہلخانہ کی شہادت پر اظہار تعزیت

13 Apr 2024 18:56

نو منتخب امیر جماعت اسلامی نے ان کی جدوجہد اور قربانیوں، ثابت قدمی اور جذبوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام اسماعیل ہانیہ اور حماس کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اسماعیل ہنیہ سے ان کے صاحبزادوں اور پوتے پوتیوں کی شہادت پر جماعت اسلامی اور پاکستان کے عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کی۔ نو منتخب امیر جماعت اسلامی نے ان کی جدوجہد اور قربانیوں، ثابت قدمی اور جذبوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام اسماعیل ہانیہ اور حماس کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے۔ اسماعیل ہنیہ نے حافظ نعیم الرحمن اور جماعت اسلامی کی جانب سے اہل غزہ کے لیے کی گئی کوششوں پر اظہار تشکر کیا۔


خبر کا کوڈ: 1128332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128332/حافظ-نعیم-الرحمان-کا-اسماعیل-ہنیہ-سے-رابطہ-اہلخانہ-کی-شہادت-پر-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org