QR CodeQR Code

بلنکن کی ایران کے بارے مصر و اردن کے وزرائے خارجہ کسیاتھ مشاورت

13 Apr 2024 20:54

امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہیکہ امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے بارے مصر و اردن کے وزرائے خارجہ کیساتھ تبادلہ خیال کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ نے آج صبح جاری ہونے والے اپنے 2 علیحدہ بیانات میں اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ خطے و ایران کے بارے گفتگو کی ہے۔

گزشتہ دنوں شام میں ایرانی قونصلخانے پر ہونے والے اسرائیلی ہوائی حملے اور اس کے نتیجے میں 6 شامی شہریوں سمیت 7 ایرانی مشیروں کی ٹارگٹ کلنگ کے باوجود امریکی وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو میں ایران کو ہی علاقائی کشیدگی میں شدت پیدا کرنے والا بنیادی محرک قرار دیا اور اردن کے دارالحکومت میں ایمن الصفدی کے ساتھ ملاقات کے دوران ایران کی جانب سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
 

دوسری جانب سامح الشکری کے ساتھ انتھونی بلنکن کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی جس کے بارے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ اس گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے کشیدگی میں اضافہ خطے میں کسی کے مفاد میں نہیں!


خبر کا کوڈ: 1128351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128351/بلنکن-کی-ایران-کے-بارے-مصر-اردن-وزرائے-خارجہ-کسیاتھ-مشاورت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org