QR CodeQR Code

سرفراز بگٹی کی حکومت کو براہمداغ بگٹی سے مذاکرات کی تجویز

16 Apr 2024 01:59

وزیراعلیٰ بلوچستان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ نوشکی واقعہ روکنا ہمارا فرض تھا، کسی بلوچ نے پنجابی کو نہیں دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں، بدامنی ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے حل کے لئے ریاستی رٹ قائم ہونی چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ براہمداغ بگٹی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ریاست کو براہمداغ بگٹی سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ براہمداغ بگٹی سے مذاکرات سے بلوچستان کی بدامنی ختم نہیں ہوگی، بلوچستان کے پہاڑوں پر موجود لوگوں سے بات کرنی چاہئے۔ اتحادی جماعتیں بلوچستان کابینہ میں حصہ چاہتی ہیں، ایک دو دن میں بلوچستان کابینہ بن جائے گی۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لئے پالیسی بنالی، کابینہ نہ ہونے کی وجہ سے اصلاحات رکی ہوئی ہیں۔ اب بلوچستان میں گورننس کے ماڈل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ نوشکی واقعہ روکنا ہمارا فرض تھا، کسی بلوچ نے پنجابی کو نہیں دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں، بدامنی ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے حل کے لئے ریاستی رٹ قائم ہونی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 1128917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128917/سرفراز-بگٹی-کی-حکومت-کو-براہمداغ-سے-مذاکرات-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org