QR CodeQR Code

آزاد کشمیر میں بارشوں نے تباہی مچا دی

16 Apr 2024 08:34

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 6 رہائشی گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 17 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔


اسلام ٹائمز۔  آزاد جموں وکشمیر میں بھی شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 6 رہائشی گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 17 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لوہار گلی ایبٹ آباد شاہراہ عام ٹریفک کیلئے بند ہو کر رہ گئی۔ ایس ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے وادی نیلم کی مرکزی شاہراہ شیخ بیلہ کے مقام سے بند ہے، بالائی علاقوں کی شاہراؤں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، شہری اور سیاح غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔


خبر کا کوڈ: 1128941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128941/ا-زاد-کشمیر-میں-بارشوں-نے-تباہی-مچا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org