QR CodeQR Code

ایران کو جواب دیا جائے گا، صیہونی آرمی چیف کی بڑھک

16 Apr 2024 07:33

ایرانی حملے میں ایف 35 طیاروں کے اسرائیلی نیواتیم Nevatim ایئر بیس 5 ایرانی میزائل لگے تھے، جس کے باعث 3 رن ویز اور 1 طیارے کو نقصان پہنچا۔ نیواتیم ایئر بیس اسرائیل کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، حملے میں اسکے 3 رن ویز اور 1 سی ون 30 طیارے کو نقصان ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے کہا ہے کہ ایران کو جواب دیا جائے گا۔ اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے یہ بات ایرانی میرائل حملوں سے متاثرہ نیواتیم ایئر بیس کے دورے کے موقع پر اپنی افواج سے گفتگو میں کہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے نیواتیم ایئر بیس پر فوجیوں کو حوصلہ بھی دیا۔ واضح رہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل کے نیو اتیم ایئر بیس کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح ایرانی بیلسٹک میزائل ایئر بیس تک پہنچے تھے۔

ایرانی حملے میں ایف 35 طیاروں کے اسرائیلی نیواتیم Nevatim ایئر بیس 5 ایرانی میزائل لگے تھے، جس کے باعث 3 رن ویز اور 1 طیارے کو نقصان پہنچا۔ نیواتیم ایئر بیس اسرائیل کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، حملے میں اس کے 3 رن ویز اور 1 سی ون 30 طیارے کو نقصان ہوا۔ اسرائیل نے فوجی اڈے کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے گذشتہ روز نقصان کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔ ایرانی حکام نے کہا تھا کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا ہے، جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 1973ء کے بعد پہلی بار اسرائیل کو کسی ملک نے نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1128950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128950/ایران-کو-جواب-دیا-جائے-گا-صیہونی-ا-رمی-چیف-کی-بڑھک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org