QR CodeQR Code

پی بی 51 میں 21 اپریل کو ری پولنگ ہوگی، خالق اچکزئی اور اصغر اچکزئی میں مقابلہ

16 Apr 2024 16:28

الیکشن کمیشن نے 21 اپریل کو پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا اعلان کرتے ہوئے اسپیکر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی کی کامیابی کا نوٹیفیکشن معطل کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 51 کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ 21 اپریل کو ہوگی۔ حلقے سے اسمبلی میں آنے والے عبدالخالق اچکزئی کی کامیابی کا نوٹیفکشن بھی معطل ہے، ری پولنگ کے بعد نوٹیفیکشن جاری ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 21 اپریل کو بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 51 کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ مذکورہ حلقے سے عبدالخالق اچکزئی کو کامیاب قرار دیا گیا تھا، جو بعد ازاں بلوچستان کے اسپیکر منتخب ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی کامیابی کا نوٹیفیکشن بھی معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اصغر اچکزئی کی درخواست پر ہوا ہے۔ جنہوں نے پی بی 51چمن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 21 اپریل کو ری پولنگ کے بعد پی بی 51کے منتخب نمائندے کا نوٹیفیکشن جاری ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1129043

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129043/پی-بی-51-میں-21-اپریل-کو-ری-پولنگ-ہوگی-خالق-اچکزئی-اور-اصغر-مقابلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org