QR CodeQR Code

تہران کو ابھی روکنا چاہیئے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے

صیہونی ریاست کا سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے پر زور

16 Apr 2024 16:19

اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق انہوں نے 32 ممالک کو خطوط بھیجے اور متعدد ہم منصبوں سے ایران پر پابندیوں کیلئے بات کی۔ انکے مطابق جی سیون رکن ممالک پہلے ہی ایران کیخلاف مربوط اقدامات کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیاں لگانے اور ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کیلئے مختلف ملکوں پر زور دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق انہوں نے 32 ممالک کو خطوط بھیجے اور متعدد ہم منصبوں سے ایران پر پابندیوں کیلئے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو روکنے اور کمزور کرنے کے لیے ایک طریقہ ہے، تہران کو ابھی روکنا چاہیئے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ ان کے مطابق جی سیون رکن ممالک پہلے ہی ایران کے خلاف مربوط اقدامات کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1129057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129057/صیہونی-ریاست-کا-سپاہ-پاسداران-انقلاب-کو-دہشتگرد-تنظیم-قرار-دینے-پر-زور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org