غزہ میں غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے دیوانہ وار حملوں کا سلسلہ جاری
16 Apr 2024 22:35
غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے گذشتہ شب غزہ کی پٹی کے شمال و جنوب کو اپنے توپخانے و لڑاکا طیاروں کے ذریعے شدید حملوں کا نشانہ بنایا ہے
اسلام ٹائمز۔ مقامی ذرائع نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں پر غاصب صیہونی فوج کے دیوانہ وار حملوں کی اطلاع دی ہے۔
اس حوالے سے عبرانی میڈیا یدیعوت احرونوت (Yediot Aharonot) نے لکھا ہے کہ اسے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں پر صہیونی فوج کے انتہائی شدید حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب نے بھی اعلان کیا ہے کہ سفاک قابض فوج کے لڑاکا طیاروں اور توپخانے نے غزہ کے شمالی و جنوبی علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1129111