QR CodeQR Code

ارکان اسمبلی عوامی رائے سے نہیں بلکہ چور دروازے سے پہنچے ہیں، غلام نبی مری

17 Apr 2024 09:02

اپنے بیان میں بی این پی رہنماء غلام نبی مری نے کہا کہ لوگوں نے پشین جلسے میں شرکت کرکے ثابت کر دیا کہ عوام کو فارم 47 کے تحت بننے والی جعلی اور فراڈ حکومت قبول نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء غلام نبی مری نے کہا ہے کہ اسمبلی اراکین عوامی رائے سے نہیں بلکہ چور دروازے سے ایوان میں پہنچے ہیں۔ تحریک تحفظ آئین عوامی امنگوں کے مطابق ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں تحریک تحفظ آئین کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک وقت کی ضرورت اور عوام کی خواہشات اور امنگوں کے عین مطابق ہے۔ پشین کے جلسہ میں شدید بارش اور جلسہ گاہ میں پانی کے باوجود لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت نے ثابت کر دیا کہ عوام کے لئے فارم 47 کے تحت بننے والی جعلی اور فراڈ حکومت قابل قبول نہیں۔ ایوان میں بیٹھے ہوئے ارکان عوامی رائے سے نہیں بلکہ چور دروازے سے پہنچے ہیں۔ انہوں نے محمود خان اچکزئی کو تحریک تحفظ آئین کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی۔


خبر کا کوڈ: 1129193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129193/ارکان-اسمبلی-عوامی-رائے-سے-نہیں-بلکہ-چور-دروازے-پہنچے-ہیں-غلام-نبی-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org