QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، محبوبہ مفتی

17 Apr 2024 10:27

پلوامہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جبری خاموشی، گرفتاریوں اور مقبوضہ کشمیرمیں گھٹن کے ماحول کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے پلوامہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جبری خاموشی، گرفتاریوں اور مقبوضہ کشمیرمیں گھٹن کے ماحول کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب سے لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہوا ہے گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شوپیاں میں ایک ٹورسٹ گائیڈ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جائے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ صرف شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کی صورتحال مخدوش نہیں بلکہ پورے مقبوضہ علاقے میں خوف کا ماحول قائم ہے۔


خبر کا کوڈ: 1129209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129209/مقبوضہ-کشمیر-کو-جیل-میں-تبدیل-کر-دیا-گیا-ہے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org