QR CodeQR Code

اسرائیل غزہ میں ابتک 14 ہزار 500 سے زائد بچوں کا قتل عام کر چکا ہے، نمائندہ اقوام متحدہ

17 Apr 2024 22:47

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی نمائندہ انسانی حقوق نے اعلان کیا ہیکہ غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی پر اپنے انسانیت سوز حملوں اور بیشمار جنگی جرائم کیدوران ابتک 14 ہزار 500 سے زائد فلسطینی بچوں کو شہید کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی نمائندہ انسانی حقوق فرانسسکا البانی نے اعلان کیا ہے کہ پورے فلسطینی معاشرے کو غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے "اجتماعی نسل کشی" کا سامنا ہے۔
 
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں فرانسسکا البانی نے تاکید کی کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے یورپ نے "دوہرا معیار" اختیار کر رکھا ہے جبکہ ہمیں فلسطینیوں کے خلاف خاص طور پر غزہ میں، اسرائیل کے انسانیت سوز اقدامات کا مقابلہ کرنا چاہیئے!

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی نمائندہ نے انکشاف کیا کہ غاصب صیہونی رژیم نے گذشتہ سال 7 اکتوبر کے بعد غزہ پر اپنے انسانیت سوز حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ میں 14 ہزار 500 سے زائد فلسطینی بچوں کو شہید کیا ہے۔

فرانسسکا البانی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک غاصب صیہونی رژیم روزانہ "250" فلسطینیوں کو شہید کر ڈالتی ہے!!

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی رپورٹر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کے کم از کم 3 وسیع جرائم کا ارتکاب کیا ہے!


خبر کا کوڈ: 1129334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129334/اسرائیل-غزہ-میں-ابتک-14-ہزار-500-سے-زائد-بچوں-کا-قتل-عام-کر-چکا-ہے-نمائندہ-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org