QR CodeQR Code

رجیم چینج میں سعودی مداخلت کا بیان میرے ذاتی خیالات پر مبنی تھا، شیر افضل کی وضاحت

17 Apr 2024 22:22

گذشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا، سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے رجیم چینج میں سعودی عرب کی مداخلت سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کردی۔ گذشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا، سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری آرہی ہے، وہ اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے اظہار لاتعلقی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی اپنے بیان کی وضاحت جاری کردی۔ انہوں نے کہا کہ لائیو شو میں میرا بیان میرے ذاتی خیالات پر مبنی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرویو میں دعویٰ نہیں کیا کہ اس مؤقف کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے سعودی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 1129370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129370/رجیم-چینج-میں-سعودی-مداخلت-کا-بیان-میرے-ذاتی-خیالات-پر-مبنی-تھا-شیر-افضل-کی-وضاحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org