QR CodeQR Code

جامعہ کراچی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی

18 Apr 2024 18:38

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی سفارش گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کی ہے۔ جس کے بعد جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سینڈیکیٹ کا خصوصی اجلاس ہفتہ 20 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو دورہ پاکستان کے موقع پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی۔ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی سفارش گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کی ہے۔ جس کے بعد جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سینڈیکیٹ کا خصوصی اجلاس ہفتہ 20 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔ یاد رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر 23 اپریل کو کراچی آرہے ہیں اور اس موقع پر اسی روز گورنر ہاؤس سندھ میں “خصوصی جلسہ تقسیم اسناد” special Convocation کے انعقاد کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 1129524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129524/جامعہ-کراچی-ایرانی-صدر-ابراہیم-رئیسی-کو-پی-ایچ-ڈی-کی-اعزازی-ڈگری-دے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org