QR CodeQR Code

حضور نبی اکرم ؐ کی حیات طیبہ ہمیں عمل کا راستہ بتاتی ہے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

18 Apr 2024 21:06

چیئرمین سپریم کونسل نے تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری منہاج القرآن کے کارکنان کو امن و اتحاد و یکجہتی کا سفیر دیکھنا چاہتے ہیں، دروس عرفان القرآن، میڈیکل کیمپس کے انعقاد پر منہاج القرآن لاہور کی تنظیم مبارکباد کی مستحق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا مشاورتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دین اسلام انسانوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا قائم اور انسانیت کی اعلیٰ قدروں کا تحفظ کرتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن اپنے قیام سے لے کر اب تک دنیا کو امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دے رہی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہمیشہ کہا کہ کارکنان امن و اتحاد و یکجہتی کے سفیر بنیں۔ تحریک منہاج القرآن علم، اخلاق، تربیت،تحقیق اور عقائد صحیحہ کو زندہ کرنے کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کے سانچے میں ڈھالنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کا ہر گوشہ تا قیامت ذریعہ رہنمائی ہے۔ اجلاس میں ماہ رمضان المبارک میں ہونیوالے دروس قرآن، شہر اعتکاف، فیملی فیسٹیولز، فوڈ سپورٹ پروگرامز، میڈیکل کیمپس سمیت دیگر تنظیمی اہداف مکمل کرنے پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے عہدیداران کو مبارکباد دی۔ صدر لاہور رانا نفیس حسین کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ سے نوازا گیا۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ، راجہ زاہد محمود، علامہ رانا محمد ادریس قادری، چودھری امجد حسین، پروفیسر ذوالفقار علی، ڈاکٹر سلطان محمود چودھری، ثاقب محمود بھٹی، کیپٹن(ر) عبدالمجید، شاہد اقبال یوسفی، محمد ریحان چودھری، محمد افضل بھٹی سمیت زونل عہدیداران، ضلعی و پی پی صدور و ناظمین نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1129525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129525/حضور-نبی-اکرم-کی-حیات-طیبہ-ہمیں-عمل-کا-راستہ-بتاتی-ہے-ڈاکٹر-حسن-محی-الدین-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org