QR CodeQR Code

ملتان، شیعیان حیدر کرار کے زیراہتمام جمعہ کو ''انہدام جنت البقیع '' کے خلاف ریلی نکالی جائے گی 

18 Apr 2024 22:20

 ریلی نماز جمعہ کے بعد شروع ہوگی، ذرائع کے مطابق ریلی میں مختلف جماعتوں کے قائدین، علمائے کرام اور تنظیمی رہنما شریک ہوں گے۔ احتجاجی ریلی کے دوران ماتمداری اور نوحہ خوانی بھی ہوگی۔ 


اسلام ٹائمز۔ شیعیان حیدر کرار کے زیراہتمام کل جمعہ کو امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک انہدام جنت البقیع کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ریلی نماز جمعہ کے بعد شروع ہوگی، ذرائع کے مطابق ریلی میں مختلف جماعتوں کے قائدین، علمائے کرام اور تنظیمی رہنما شریک ہوں گے۔ احتجاجی ریلی کے دوران ماتمداری اور نوحہ خوانی بھی ہوگی، ریلی سے مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت، آئی ایس او، مجلس اتحاد بین المومنین اور دیگر جماعتوں کی قائدین کی شرکت متوقع ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 1129569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129569/ملتان-شیعیان-حیدر-کرار-کے-زیراہتمام-جمعہ-کو-انہدام-جنت-البقیع-خلاف-ریلی-نکالی-جائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org