لبنان کے جنوب میں غاصب صیہونیوں کے فاسفورس حملے
18 Apr 2024 22:40
مقامی میڈیا کیمطابق غاصب صیہونی رژیم کے توپخانے نے آج صبح ممنوعہ فاسفورس گولہ بارود کا استعمال کرتے ہوئے لبنان کے جنوبی علاقوں پر جارحانہ بمباری کی ہے
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے ذرائع ابلاغ نے آج صبح ملک کے جنوبی علاقوں میں غاصب صیہونی فوج کے پے در پے حملوں کی خبر دی ہے۔
عرب چینل المنار کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کے توپخانے نے ممنوعہ فاسفورس گولہ بارود کا استعمال کرتے ہوئے آج صبح لبنان کے الخیام نامی قصبے کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جارحیت پسند صیہونی رژیم کے ڈرون طیاروں نے کفرکلا نامی قصبے کے مرکزی چوک میں بھی 2 میزائل داغے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1129578