QR CodeQR Code

غزہ کی دردناک تصویر دنیا کی ’’فوٹو آف دی ایئر‘‘ بن گئی!

18 Apr 2024 22:44

فلسطینی فوٹوگرافر کیجانب سے لی گئی غزہ کی رہائشی 5 سالہ بچی کی المناک شہادت کی تصویر کو ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ورلڈ پریس فوٹو فاؤنڈیشن کیجانب سے سال کی "بہترین تصویر" قرار دے دیا گیا ہے!!


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی شہریوں کی نسل کشی پر مبنی اسرائیلی جنگی جرائم کو حاصل مغرب کی اندھی حمایت کے عین عروج پر، غزہ میں 5 سالہ بچی کی المناک شہادت کی دردناک تصویر کا "سال کی بہترین تصویر" کے طور پر انتخاب؛ عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بن گیا ہے!

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق یہ تصویر بنانے والے روئٹرز کے فلسطینی فوٹوگرافر محمد سالم نے ورلڈ پریس فوٹو فاؤنڈیشن کا فوٹو آف دی ایئر ایوارڈ جیتا ہے۔



 
فوٹو آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والی اس تصویر کا تعلق اس 5 سالہ فلسطینی بچی کی شہادت کے فورا بعد کے لمحات سے ہے کہ جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 17 اکتوبر کے روز خان ​​یونس کے ناصر ہسپتال میں انتقال کر گئی تھی۔

ورلڈ پریس فوٹو فاؤنڈیشن سال 1955ء میں قائم ہوئی تھی اور اسے دنیا بھر میں سب سے زیادہ باوقار اور سب سے بڑے سالانہ فوٹو نیوز مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ خبر ایک ایسی صورتحال میں وائرل ہوئی ہے کہ جب آج ہی کے روز فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے باعث غزہ میں شیہد ہونے والے عام شہریوں کی تعداد بڑھ کر 33 ہزار 970 جبکہ زخمیوں کی تعداد 76 ہزار 770 ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1129582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129582/غزہ-کی-دردناک-تصویر-دنیا-فوٹو-آف-دی-ایئر-بن-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org