QR CodeQR Code

سانحہ ماڈل ٹاون کیس، مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی

19 Apr 2024 08:52

عدالت نے قرار دیا کہ مقدمہ 11 سال پرانا ہے، مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے، آئندہ سماعت پر گواہ ہر صورت پیش ہوں۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں 82 گواہان پر جرح مکمل ہو چکی ، پراسیکیوشن مزید گواہان کو شہادت کیلئے پیش کرنا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس پر مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ مقدمہ 11 سال پرانا ہے، مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے، آئندہ سماعت پر گواہ ہر صورت پیش ہوں۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں 82 گواہان پر جرح مکمل ہو چکی ، پراسیکیوشن مزید گواہان کو شہادت کیلئے پیش کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے چودھری نعیم الدین ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں، گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں۔
 


خبر کا کوڈ: 1129646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129646/سانحہ-ماڈل-ٹاون-کیس-مزید-سماعت-26-اپریل-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org