QR CodeQR Code

فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی

ویٹو کرنے کا امریکی اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی ہے، محمود عباس

19 Apr 2024 06:42

اسرائیل کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کر دی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی پر فلسطینی ریاست کو انعام نہیں دیا جائیگا، اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف کی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کرنے کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے درخواست ویٹو کرنے کا امریکی اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی قرار دیا۔ دوسری جانب اسرائیل کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر فلسطینی ریاست کو انعام نہیں دیا جائے گا، اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کر دی ہے، سلامتی کونسل کے 12 ارکان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1129657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129657/ویٹو-کرنے-کا-امریکی-اقدام-غیر-منصفانہ-اور-اخلاقی-ہے-محمود-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org