مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہو سکتی، شیخ وقاص
19 Apr 2024 10:33
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر زرداری نے کہا تھا کہ ہم اختلاف کو مل بیٹھ کر حل کریں۔
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آج بانی تحریک انصاف عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہو سکتی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص نے صدر زرداری کی مفاہمت کی پیشکش پر بات کی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر زرداری نے کہا تھا کہ ہم اختلاف کو مل بیٹھ کر حل کریں، ملک کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہمارے ایجنڈے میں شامل ہونی چاہیے، سیاسی قیادت اپنی ترجیحات کو ہائی لائٹ کریں، درپیش مشکلات میں ہم اختلافات لے کر نہیں چل سکتے۔
خبر کا کوڈ: 1129662