QR CodeQR Code

استحکام پاکستان پارٹی کا ضمنی الیکشن کے بعد متحرک ہونے کا فیصلہ

19 Apr 2024 11:23

استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے پارٹی رہنماوں کے تحفظات دور کرنے اور آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے آئندہ ہفتے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان شرکت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی نے ضمنی انتخابات کے بعد سیاسی میدان میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے پارٹی رہنماوں کے تحفظات دور کرنے اور آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے آئندہ ہفتے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان شرکت کرینگے، جبکہ اجلاس میں پارٹی کو تمام صوبوں میں متحرک کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کے تحفظات پر بھی سی ای سی اجلاس میں مشاورت کی جائے گی اور تنظیم سازی کرنے کیلئے پارٹی میں رہنماؤں کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 1129675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129675/استحکام-پاکستان-پارٹی-کا-ضمنی-الیکشن-کے-بعد-متحرک-ہونے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org