اصفہان میں ہونیوالے دھماکوں کی خبروں پر بن گویر کا طنز: "مضحکہ خیز!"
19 Apr 2024 21:54
غاصب اسرائیلی رژیم کے وزیر داخلی سلامتی نے ایرانی ڈرون و میزائل حملے (وعدۂ صادق) پر "اسرائیل کے مبینہ ردعمل" پر مبنی مغربی میڈیا کی رپورٹس کے جواب میں لکھا ہے کہ "یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے" جسے غاصب صیہونی "اسرائیلی رکن کابینہ کیجانب سے عالمی سطح پر اسرائیل کی شدید ذلت و خواری" قرار دے رہے ہیں
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی رژیم کے وزیر داخلی سلامتی اتمار بن گویر نے اسرائیل کے خلاف ایران کے وسیع ڈرون و میزائل حملے (وعدۂ صادق) پر مبینہ اسرائیلی جواب پر مبنی مغربی میڈیا کی رپورٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے "انتہائی مضحکہ خیز" قرار دیا ہے۔
اسرائیلی رژیم کے وزیر داخلی سلامتی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں صرف ایک ہی لفظ لکھا تھا "انتہائی مضحکہ خیز" جس پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اسرائیلی سینیٹ کنیسیٹ کے سابق اسپیکر و موجودہ رکن نے مکی لیوی نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ "مبارک ہو، تم 'قومی شکست کے وزیر اور کابینہ کے رکن' ہونے کی حیثیت سے صرف ایک ہی لفظ میں اپنے پورے دور کی کارکردگی بیان کرنے میں کامیاب رہے ہو!"
خبر کا کوڈ: 1129799