QR CodeQR Code

امریکا ایران اسرائیل تنازعے کو بڑھتا ہوا دیکھنا نہیں چاہتا، وائٹ ہاوس

19 Apr 2024 04:12

اپنے ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی کیلئے اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس نے ایران پر اسرائیل کے حملے پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے متعلق فی الحال بیان نہیں دے سکتے۔ پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ امریکا اس تنازعے کو بڑھتا ہوا دیکھنا نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کیلئے اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت جاری ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیل کی جانب سے ایران پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے بعد ایران کا فضائی دفاعی میزائل نظام فعال ہوا اور دفاعی نظام نے اصفہان فوجی اڈے پر داغے گئے تینوں ڈرون کو تباہ کردیا۔ حملے پر اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ خطرناک کارروائی روکی جائے جبکہ یورپی یونین نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، برطانیہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1129865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129865/امریکا-ایران-اسرائیل-تنازعے-کو-بڑھتا-ہوا-دیکھنا-نہیں-چاہتا-وائٹ-ہاوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org