QR CodeQR Code

آصف علی زرداری استحکام پاکستان کی علامت ہیں، جاوید ایوب

20 Apr 2024 10:50

اپنے ایک بیان میں وزیر وائلڈ لائف و فشریز آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کچھ سازشی عناصر آصف علی زرداری پر تنقید کر کے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کی ناکام ترین کوشش کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر وائلڈ لائف و فشریز، ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سردار محمد جاوید ایوب خان سے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما ظاہر لطیف سلہریا کی اہم ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد جاوید ایوب خان نے کہا کہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری استحکام پاکستان کی علامت ہیں ملکی مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ آصف علی زرداری نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ساتویں مرتبہ تاریخی خطاب کیا آج کچھ سازشی عناصر مرد حر آصف علی زرداری پر تنقید کر کے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کی ناکام ترین کوشش کر رہے ہیں۔ سردار محمد جاوید ایوب خان نے کہا کہ ماضی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں کئے گئے فیصلوں نے ایک تاریخ رقم کی، صوبوں کو خودمختاری، این ایف سی ایوارڈ، آغاز بلوچستان حقوق، صوبہ خیبرپختونخواہ کو پہچان، پارلیمنٹ کو تمام آئینی اختیارات کی منتقلی صدر آصف علی زرداری کے اہم ترین کارنامے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1129891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129891/ا-صف-علی-زرداری-استحکام-پاکستان-کی-علامت-ہیں-جاوید-ایوب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org