QR CodeQR Code

موسیٰ خیل، ریسکیو آپریشن میں تاخیر پر وزیراعلیٰ نے ڈی سی کو معطل کر دیا

21 Apr 2024 15:05

سی ایم سیکرٹریٹ کے بیان کے مطابق کنویں میں گرے بچے کی جان بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن میں تاخیر پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈی سی موسیٰ خیل کو معطل کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ریسکیو کارروائی میں تاخیر اور غفلت برتنے پر ڈی سی موسیٰ خیل کو معطل کر دیا۔ چیف منسٹر سیکرٹریٹ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے موسیٰ خیل میں کنوے میں گر کر بچے کی ہلاکت پر اظہار افسوس  کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ریسکیو کارروائی میں تاخیر پر بہرمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کو معطل کر دیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے کی لاش ریکور کر لی گئی ہے، لیکن ضلع موسیٰ خیل کے ڈپٹی کمشنر کو بچے کے ریسکیو میں سستی کا مظاہرہ کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ جو سرکاری افسر اچھا کام کرے گا اسے سراہا جائے گا، جو سستی کرے گا وہ سزا پائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1130159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130159/موسی-خیل-ریسکیو-آپریشن-میں-تاخیر-پر-وزیراعلی-نے-ڈی-سی-کو-معطل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org