QR CodeQR Code

غزہ میں بچوں کا قتل بند ہونا چاہیئے، یونیسیف

21 Apr 2024 22:43

یونیسیف نے تاکید کی کہ غزہ میں بچوں کا قتل بند ہونا چاہیئے اور فوری جنگ بندی کی جانی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں بچوں کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے نے اتوار کے روز اس بات پر زور دیا کہ بچوں کا قتل بند ہونا ضروری ہے۔ فارس نیوز ایجنسی، اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ طولکرم کیمپ (مغربی کنارے) میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں کم از کم تین فلسطینی بچے مارے گئے۔ بین الاقوامی ادارے نے مزید کہا کہ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ رفح (جنوبی غزہ) شہر میں اسرائیلی آپریشن میں کم از کم 14 مزید بچے مارے گئے۔

یونیسیف نے تاکید کی کہ غزہ میں بچوں کا قتل بند ہونا چاہیئے اور فوری جنگ بندی کی جانی چاہیئے۔ آج دوپہر (اتوار) کو ایک بیان میں غزہ کی وزارت صحت نے فلسطینی شہداء کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا۔ اس وزارتخانے نے اعلان کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے 48 فلسطینی شہید اور 79 زخمی ہوئے، جنہیں غزہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اس بیان میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ ملبے تلے اب بھی متعدد فلسطینی شہداء موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1130202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130202/غزہ-میں-بچوں-کا-قتل-بند-ہونا-چاہیئے-یونیسیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org