QR CodeQR Code

ہم اپنے شہریوں پر جارحیت برداشت نہیں کریں گے، عراقی صدر

22 Apr 2024 18:08

رجب طیب اردگان سے اپنی ایک ملاقات میں عراقی صدر کا کہنا تھا کہ عراق قبول نہیں کرے گا کہ جارحیت کا آغاز اس کی سرزمین سے ہو یا پڑوسی ملکوں کے لئے خطرہ ہو۔


اسلام ٹائمز۔ آج بغداد میں عراقی صدر "عبداللطیف رشید" نے اپنے ترکش ہم منصب "رجب طیب اردگان" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مختلف مسائل بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عراقی صدر نے ترکیہ کی فوج کی جانب بارہا اپنی فضائی حدود کا شکوہ کیا۔ انہوں نے رجب طیب اردگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عراق پر جارحیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔ عبداللطیف رشید نے کہا کہ عراق قبول نہیں کرے گا کہ جارحیت کا آغاز اس کی سرزمین سے ہو یا پڑوسی ملکوں کے لئے خطرہ ہو۔ واضح رہے کہ ترکیہ کی فوج کرد علیحدگی پسند گروہوں کے ٹھکانوں کا بہانہ لگا کر بار بار عراقی حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے۔ کیونکہ ترکیه اپنی سرزمین پر دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار اس گروہ کو سمجھتا ہے۔ عراق کے بہت سے گروپ بھی ترکیہ کے ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں کی جانب سے اپنی سرزمین کی خلاف ورزی پر تشویش میں مبتلا ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1130357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130357/ہم-اپنے-شہریوں-پر-جارحیت-برداشت-نہیں-کریں-گے-عراقی-صدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org