QR CodeQR Code

شام میں واقع 2 غیرقانونی امریکی فوجی اڈوں پر وسیع حملے، متعدد امریکی ہلاک و زخمی

22 Apr 2024 22:18

عرب میڈیا نے اعلان کیا ہیکہ شام کے مشرق میں واقع 2 غیرقانونی امریکی فوجی اڈوں پر ہونیوالے حالیہ حملوں میں براہ راست جانی نقصان ہوا ہے جس سے وہاں تعینات متعدد امریکی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونیکی رپورٹس بھی موصول ہوئی ہیں


اسلام ٹائمز۔ عرب چینل المیادین نے اعلان کیا ہے کہ شام کے مشرقی حصے میں واقع 2 غیرقانونی امریکی فوجی اڈوں کو 1 گھنٹے سے بھی کم وقت میں بڑے حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

قبل ازیں مقامی میڈیا نے بھی اعلان کیا تھا کہ شام کے شمال مشرقی حصے خراب الجیر کے علاقے میں واقع ہوائی اڈے میں غیر قانونی امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بعد ازاں المیادین نے اطلاع دی کہ اسی علاقے میں ایک اور امریکی فوجی اڈے پر بھی وسیع حملہ کیا گیا ہے۔

اس بارے حلب سے المیادین کے رپورٹر نے بتایا کہ خراب الجیر میں واقع غیر قانونی امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے حالیہ حملے میں بڑا جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

ان دونوں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے جانے کا حالیہ واقعہ، مشرقی شام میں واقع غیر قانونی امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے عارضی طور پر بند ہو جانے کے تقریباً 2 ماہ بعد پیش آیا ہے۔

اس حوالے سے عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا آغاز موصل سے ہوا تھا کہ جو عراق کے شمال میں واقع ہے اور غالباً یہ  حملے عراقی مزاحمتی گروپوں نے ہی انجام دیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1130420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130420/شام-میں-واقع-2-غیرقانونی-امریکی-فوجی-اڈوں-پر-وسیع-حملے-متعدد-ہلاک-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org