QR CodeQR Code

رفح پر اسرائیلی حملہ فلسطینیوں کے "وسیع قتل عام" کیعلاوہ کچھ بھی نہ ہو گا، اردن کا انتباہ

22 Apr 2024 22:19

امریکی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شواہد رفح میں فوجی آپریشن پر مبنی نیتن یاہو کے مذموم ارادے کی نشاندہی کرتے ہیں، اردنی وزیر خارجہ نے متنبہ کیا ہیکہ رفح میں کوئی بھی فوجی آپریشن عام فلسینی شہریوں کے "وسیع قتل عام" کے سوا کچھ بھی نہ ہو گا!


اسلام ٹائمز۔ اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے متنبہ کیا ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوج کی جانب سے انجام پانے والا کوئی بھی آپریشن "وسیع قتل عام" کا باعث بنے گا اور اسے روکنا انتہائی ضروری ہے۔

امریکی چینل سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایمن الصفدی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے ہر طریقے سے روکا جانا چاہیئے۔

اردنی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ (رفح میں) آبادی کی انتہائی زیادہ کثافت اور غزہ میں جنگ کی وجہ سے پیش آنے والی آفات کو دیکھتے ہوئے یہ آپریشن "قتل عام" کے سوا کوئی دوسرا نتیجہ نہیں دے گا۔۔

انہوں نے غاصب صہیونی حکام کے مذموم موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ بدقسمتی سے اسرائیل کے تمام بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ بنجمن نیتن یاہو جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔۔ نیتن یاہو جو علامات ارسال کر رہا ہے ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ رفح پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کہ جو متعدد اندرونی و بیرونی مسائل سے بھی بیک وقت نبرد آزما ہے، نے اتوار کے روز ایک بار پھر رفح میں فوجی کارروائی اور غزہ کیخلاف اسرائیلی دباؤ کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم جلد ہی حماس کے خلاف مزید حملے کریں گے اور وہ بہت تکلیف دہ ہوں گے!!


خبر کا کوڈ: 1130421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130421/رفح-پر-اسرائیلی-حملہ-فلسطینیوں-کے-وسیع-قتل-عام-کیعلاوہ-کچھ-بھی-نہ-ہو-گا-اردن-کا-انتباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org