QR CodeQR Code

حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں اسرائیل کا ایک اور پیشرفتہ جاسوس طیارہ تباہ

22 Apr 2024 22:20

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہیکہ لبنان کی ہوائی حدود میں اسکے ایک اور پیشرفتہ جاسوس ڈرون طیارے کو مزاحمتی محاذ کے زمین سے ہوا میں مار کرنیوالے میزائل کیساتھ نشانہ بنا کر مار گرایا گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان سے داغے گئے ایک ٹارگٹڈ میزائل نے لبنانی ہوائی حدود میں محو پرواز اسرائیلی فضائیہ کے ایک اور پیشرفتہ ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا ہے۔

اس بارے اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لبنان کے آسمان میں جاسوسی میں مشغول اسرائیلی ڈرون طیارے کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے ایک پیشرفتہ میزائل کے ذریعے مار گرایا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے یہ دعوی بھی کیا کہ اس نے مذکورہ میزائل کی لانچنگ سائٹ کو فوری طور پر نشانہ بنایا ہے۔

لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اس واقعے پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 1130423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130423/حزب-اللہ-لبنان-کے-ہاتھوں-اسرائیل-کا-ایک-اور-پیشرفتہ-جاسوس-طیارہ-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org