حزب اللہ لبنان کیجانب سے غاصب اسرائیلی رژیم کے پیشرفتہ ڈرون طیارے کی سرنگونی کی فوٹیج جاری
22 Apr 2024 22:23
غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم کیخلاف جاری اپنی مزاحمتی کارروائیوں کیدوران حزب اللہ لبنان کیجانب سے جنوبی لبنان کی ہوائی حدود میں غاصب صیہونی رژیم کے پانچویں پیشرفتہ ڈرون طیارے کی تباہی پر غاصب صیہونی فوج نے لبنان میں جاسوسی پر مبنی اپنی ہوائی برتری کے خاتمے کا اعلان کیا ہے
اسلام ٹائمز۔ "ہمیں ایک بڑا مسئلہ درپیش ہے۔۔ لبنانی فضائی حدود میں اپنی ہوائی برتری کے ختم ہو جانے سے اطلاعات جمع کرنے کی ہماری انٹیلیجنس صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچے گا!" یہ الفاظ جنوبی لبنان کے آسمان میں اپنے پانچویں پیشرفتہ ڈرون طیارے کی تباہی کے اعتراف پر مبنی غاصب اسرائیلی فوج کے بیان کے سامنے آ جانے کے بعد صیہونی میڈیا کی جانب سے ادا کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب ویڈیو فوٹیج جاری کرتے ہوئے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی اعلی مزاحمت کے ساتھ ساتھ لبنان کے جنوبی علاقوں پر مسلسل بمباری و لبنانی شہریوں کی شہادت کے جواب میں اس نے قابض اسرائیلی فوج کا ایک اور پیشرفتہ جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1130428