QR CodeQR Code

دہشتگردی کے خاتمے کیلیے بات چیت کا راستہ اپنانے کی حمایت کرتے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی

22 Apr 2024 22:49

علی امین گنڈاپور نے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر اس آگ کو یہی پرنہ روکا گیا تو اس کی وجہ سے بھکر، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہر بھی متاثر ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بات چیت کا راستہ اپنانے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ہماری نہیں بلکہ پرائی ہے جس کی وجہ سے آج ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک جل رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر اس آگ کو یہی پرنہ روکا گیا تو اس کی وجہ سے بھکر، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہر بھی متاثر ہونگے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بات چیت کا راستہ اپناتے ہوئے دہشت گردی کو کنٹرول کرنا ہوگا، مرکز نے بجلی منافع اور دیگر مدات میں 1510 ارب روپے روک رکھے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہماری پارٹی کے بانی چیئرمین پر جعلی مقدمات قائم کیے گئے جبکہ ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو زبردستی روکا اور انتخابی مہم چلانے نہیں دیاگیا اور جعلی نتائج کے ذریعے لیگی امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا جس کے خلاف ملک بھر میں جلسے کرونگا کسی میں دم ہے تو روک کر دکھا دے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عام انتخابات کی نسبت پچاس فیصد پولنگ ہوتی ہے لیکن پنجاب میں دو نشستوں پر عام انتخابات سے بھی زیادہ ووٹ پڑے، پنجاب میں ہمارے امیدوارووں کو روکا گیا اور ان پرحملے کیے گئے،خیبر پختونخوا میں کسی امیدوار کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1130446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130446/دہشتگردی-کے-خاتمے-کیلیے-بات-چیت-کا-راستہ-اپنانے-کی-حمایت-کرتے-ہیں-وزیراعلی-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org