QR CodeQR Code

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور میں مزار اقبالؒ پر حاضری

23 Apr 2024 10:03

ابراہیم ریئسی نے مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاک ایران تعلقات کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ ایرانی صدر نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار پر ان کو زبردست انداز میں خراج عیقدت پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور میں مزار اقبالؒ پر حاضری دی۔ اس موقع پر رینجرز حکام اور سی سی پی او لاہور نے استقبال کیا۔ ابراہیم ریئسی نے مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاک ایران تعلقات کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ ایرانی صدر نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار پر ان کو زبردست انداز میں خراج عیقدت پیش کیا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اقبال کی فکر نے ہمیں انقلاب اسلامی کیلئے راہ دکھائی، یقیناً اقبال کے افکار امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کو واپس لانے کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 1130490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130490/ایران-کے-صدر-ابراہیم-رئیسی-نے-لاہور-میں-مزار-اقبال-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org