QR CodeQR Code

بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کی ایران کیساتھ پیٹرول کی خریداری کے معائدے کی اپیل

23 Apr 2024 11:14

اپنے بیان میں بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستانی حکام سے اپیل کی کہ ایران کیساتھ پیٹرول کی خریداری کا معائدہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے برادر ملک اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف، صدر مملکت اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے ایرانی صدر سے پٹرول ڈیزل کی خریداری کے حوالے سے معائدہ کئے جائے، تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کو سستا پیٹرولیم مصنوعات میسر ہو سکے۔ کیونکہ پاکستان میں مہنگائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی اونچی اڑان کا اہم کردار ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کی وجہ سے زندگی ضروریہ کی ہر چیز مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔ لہٰذا حکمران ایران کے صدر اور ان کے ساتھ آئے ہوئے معاشی ٹیم کے ساتھ پیٹرول ڈیزل کی خریداری کے حوالے سے معاہدہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 1130518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130518/بلوچستان-کے-ٹرانسپورٹرز-کی-ایران-کیساتھ-پیٹرول-خریداری-معائدے-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org